ہنوئی ۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ویتنام پہنچ گئے، جہاں وزیر اعظم فام من چن نے ان کا استقبال کیا۔ شہزادہ فیصل نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ ویتنام کی حکومت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس دوران سعودی وفد نے ویتنامی عہدے داروں سے ملاقات بھی کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔