ریاض: سعودی عرب کے وزیرمواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی عبداللہ بن عامر السواحہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے صنعتی شعبے میں باصلاحیت افراد کی تعداد کو دْگنا کررہی ہے۔سعودی وزیر سوئس شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے ایک پینل میں گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم صنعتی میٹاورز میں ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو دْگنا کر رہے ہیں‘‘۔اس پینل میں اس بات کا جائزہ لیا گیاکہ کس طرح میٹاورس کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سمیت صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔مملکت اس وقت اپنے مستقبل کے شہرنیوم اور 2022 میں نیوم ٹیک اینڈ ڈیجیٹل کمپنی کے ماتحت ادارے ٹونومس کی ترقی میں مدد کیلئے میٹاورس کا استعمال کر رہی ہے۔اس نے ڈیجیٹل ٹوئن میٹاورس سمیت مصنوعات میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ ایک تھری ڈی ورچوئل اسپیس ہے جہاں اس منصوبے میں شامل افراد دیکھ سکتے ہیں کہ مستقبل میں یہ کیسا نظر آتا ہے۔عبداللہ السواحہ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ’’میں میٹاورس کا بہت بڑا حامی ہوں۔یہ ٹیکنالوجی کی اگلی لہر ہوگی اوریہ صنعتوں کی قدر میں اضافہ کرے گی‘‘۔وزیرنے مزید کہا کہ نیوم اور بحیرہ احمر کے منصوبے کے ساتھ ،سعودی ولیعہد نے مبینہ طورپر ترقی کے آغاز سے پہلے تعمیر، ڈیزائن اور اصلاح کے مراحل کے ڈیجیٹل جڑواں مرحلے پر زور دیا تھا،جو میٹاورس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔انھوں نے مملکت میں ٹیکنالوجی میں کام کرنے والی خواتین کی تعدادمیں اضافے پر بھی روشنی ڈالی ، جس میں میٹاورس منصوبے بھی شامل ہیں۔