ریاض : کنگ عبد العزیز ثقافتی مرکز ’اثرا‘ کے تحت اور 7 ہزار شائقین کی موجودگی میں دنیا کے 20 مہنگے ترین اونٹوں پر ریلے ہوئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یوم تاسیس پر اونٹوں پر سوار افراد روایتی لباس میں ملبوس قدیم قصائد پڑھ کر محفل کو گرماتے رہے۔گھڑ سوار اولین سعودی ریاست سے لے کر تیسری جدید سعودی ریاست کے پرچم بلند کر رکھے تھے۔ریلے میں بچیوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔