کھٹمنڈو ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفیر برائے نیپال ونئے موہن پوترا نے آج نیپال آرمی کے سربراہ جنرل پورنا چندرا تھاپا سے ملاقات کی اور باہمی تعاون و اشتراک سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ونئے موہن نیپال کیلئے ہندوستان کے 25 ویں سفیر ہیں جن کا تقرر کیاگیا ہے جنہوں نے اپنے دستاویزات نیپال کے صدر ودیادیوی بھنڈاری کو 5 مارچ کو راشٹرپتی بھون میںمنعقدہ ایک خصوصی تقریب میںحوالے کئے۔ نیپال فوج کے عہدیداروں کے مطابق ہندوستانی سفیر نے فوجی ہیڈکوارٹر میں جنرل پورنا چندرا سے ملاقات کی۔ ونئے موہن کو سنجیو سنگھ پوری کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے ڈسمبر 2019ء میں اپنی3 سالہ میعاد مکمل کی۔