سلمان کے بہنوئی ایوش شرما نے اپنا لک بدل لیا

   

اداکار ایوش شرما اپنی اگلی فلم کے ساتھ شائقین کو سرپرائز دینے کے لئے تیار ہے۔ ’’جین ایکس‘‘ کے اسٹار کہے جانے والے ایوش شرما نے اپنے نئے لک سے عوام کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے اپنی اگلی ایکشن فلم کے رول کے لئے اپناوزن 10 تا 12 کیلو تک بڑھالیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ آیوش شرما کو آج کل ٹائیگر شراف کے فٹنس ٹرینر وکرم سوین ٹرینڈ کررہے ہیں۔ وہ آیوش شرما کی اگلی دو فلموں کے لئے ٹرینڈ کریں گے۔ فی الحال آیوش سخت محنت کے ساتھ کسرت کررہے ہیں۔ وہ پچھلے کچھ ماہ سے روزانہ دو تین گھنٹے ورزش کے ساتھ ساتھ ضروری پروٹین کا استعمال بھی کررہے ہیں۔ ٹریننگ میں آیوش زیادہ تر ’’اسکواٹیس پرسٹیڈلف ٹاسکل پلس‘‘ اور دوسرے باڈی ویٹ کررہے ہیں۔ وہ کسی بھی طرح کے سپلیمنٹ کا استعمال نہ کرتے ہوئے ریڈی میڈ ڈائٹ فالو کررہے ہیں۔