براتیسلاوا: سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم رابرٹ پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم رابرٹ حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔اسپتال ترجمان کے مطابق اسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے۔