کانگریس حکومت وعدے کی پکی ہے ‘ نارائن پیٹ میںمہیلاشکتی پروگرام‘رکن اسمبلی پرنیکاریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ ۔20جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس حکومت خواتین کو معاشی و سماجی طور پر مستحکم کرنے کے اقدامات کررہی ہے اور خواتین کو خود مکتفی بناکر سماج میں خوشحالی لانے کی کوشش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نارائن پیٹ چٹم پرنیکا ریڈی نے اندرا مہیلا شکتی پروگرام کے تحت کوئل کونڈہ میں منعقدہ وجئے سوات میں خطاب کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو کروڑ پتی بنانے کیلئے سود سے پاک قرضے فراہم کررہے ہیں خواتین کی 828 مہیلا سنگموں کے ممبران میں 94 لاکھ 64 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔اور یہ رقم کے قرضہ جات بینکوں کے ذریعے 61 مہیلا سنگموں میں 5 کروڑ تقسیم کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 36لاکھ 49ہزار روپے کے چیکس حادثات میں ہلاک ہونے والے خواتین سنگموں کے لواحقین میں 5-5 افراد میں تقسیم کیے گئے۔رکن اسمبلی پرنیکا ریڈی نے واضح کیا کہ عزت مآب چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک کروڑ خواتین کو کروڑ پتی بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اپنے وعدے پر سچی ہے، اپنے وعدے کے مطابق 3500 اندرما امکنہ جات سے متعلق کارروائی کے دستاویزات اہل مستحقین کو دے دیے گئے ہیں، اور اندراما امکنہ جات اگلے سال 3500 مستحقین میں فراہم کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے خواتین کی مہیلا سنگم کے اراکین میں 94,64,459 لاکھ روپے کے بلاسود قرضیدئے گئے۔ 5 کروڑ روپے کے قرضے بینکوں کے ذریعے دیے گئے۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر مسز وجیندرا بوئی، خواتین کے مختلف فیڈریشنوں کے ارکان اور دیگر نے حصہ لیا۔