امیٹھی: اترپردیش کے امیٹھی پارلیمانی حلقے پر بی جے پی کو بڑا جھٹکہ دیتے ہوئے کانگریس امیدوار وگاندھی خاندان کے نزدیکی کے ایل شرما نے موجودہ ایم پی و مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو 167196 ووٹوں سے شکست سے دو چار کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعداد کے مطابق کے ایل شرما کو جہاں 539228 ووٹ ملے وہیں سمرتی ایرانی کو 372032 ووٹ ملے ۔ بہوجن سماج پارٹی امیدوار ننہے لال چوہان کو 34534 ووٹ ملے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جذباتی لگاؤ قائم کرتے ہوئے کے ایل شرما کے لئے ووٹ مانگا تھا۔امیٹھی سے یہ رزلٹ بی جے پی کے لئے کافی حیران کن ہے کیونکہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایرانی نے کانگریس سابق صدر اہل گاندھی کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ ایرانی سے راہول کو 50ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔