سمندری طوفان :شہر حیراہ کا ربط باقی موزمبیق سے منقطع

   

ماپوٹو ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) استوائی سمندری طوفان ادائی نے موزمبیق کے ساحلی شہر حیراہ کو تباہ کردیا جس کی وجہ سے 5 لاکھ افراد عملی طور پر برقی سربراہی سے محروم ہوگئے۔ ایرپورٹ بن کردیئے گئے اور سڑکیں سیلاب کی وجہ سے بہہ گئیں ۔ ملک گیر سطح پر 66 افر اد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔ قومی آفات سماوی انتظامیہ کے بموجب حیراہ کے ساتھ کوئی مواصلاتی ربط باقی نہیں رہا ۔ مکان اور درخت تباہ ہوچکے ہیں اور اژدہے پانی میں غرق ہوگئے ۔ عہدیداروں نے حیراہ ایرپورٹ بند کردیا کیونکہ ایرٹریفک کنٹرول ٹاور ، شہری ہوا بازی نظام اور رن ویز سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوچکے ۔ بعض رنویز کی روشنیاں بند ہوگئی ہیں ۔ بدقسمتی سے زبردست تباہی پھیلی ہے ۔ رن وے پر کئی رکاوٹیں کھڑی ہوگئی ہیں اور جو طیارے ایرپورٹ پر موجود تھے تباہ ہوگئے ہیں ۔ موزمبیق کا مانیکا ، سوفلا اور دیگر علاقوں میں گزشتہ جمعرات سے برقی سربراہی کا سلسلہ منقطع ہے ۔ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اموات کی توثیق نہیں کی جاسکتی کیونکہ حیراہ کی ہلاکتوں کی تعداد ہنوز مصدقہ نہیں ہے ۔ اطلاع کے بموجب مانیکا کے مغربی شہر میں ایک بچہ درخت جڑ سے اکھڑکر گرجانے سے ہلاک ہوگیا ۔ سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔ پولیس کے اعداد و شمار کے بموجب 7 اسکولس اور 4 گھروں کے چھت اڑگئے ہیں ۔ معمول کے حالات بحال کرنے کی کوشش جاری ہے ۔