سمیتا سبھروال کے آبپاشی پراجکٹس کے معائنے پر بھٹی وکرامارکا کو اعتراض

   

حیدرآباد۔/16 مئی، ( سیاست نیوز) سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا نے آبپاشی پراجکٹس کے معائنہ کا کام چیف منسٹر دفتر کے عہدیدار کے ذریعہ انجام دینے پر سخت اعتراض کیا۔ پدیاترا کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا نے چیف منسٹر دفتر میں سکریٹری سمیتا سبھروال کی جانب سے پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کے معائنہ اور جائزہ اجلاس منعقد کرنے پر اعتراض جتایا۔ انہوں نے کہا کہ سمیتا سبھروال کس حیثیت سے جائزہ لے رہی ہیں۔ کیا انہوں نے متعلقہ وزیر کی جانب سے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ بیورو کریٹک قواعد کے مطابق آبپاشی پراجکٹس کا معائنہ متعلقہ وزیر یا سکریٹری ایریگیشن کرنا چاہیئے۔ ان دونوں کی غیر موجودگی میں انجینئرانچیف معائنہ کرسکتے ہیں۔ سمیتا سبھروال کو پراجکٹس کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں سمیتا سبھروال ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کا جائزہ لے چکی ہیں۔ انہوں نے مشن بھگیرتا کے تحت ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق کے سی آر حکومت کے دعویٰ کو مسترد کردیا اور کہا کہ پدیاترا کے دوران انہوں نے کھمم اور دیگر اضلاع میں عوام سے ملاقات کی جہاں مشن بھگیرتا کے تحت پانی سربراہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 اسمبلی انتخابات سے قبل کے سی آر نے پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کی تکمیل کا وعدہ کیا تھا لیکن عوام کو آبپاشی کیلئے پانی کا انتظار ہے۔ ر