سندھو اور سائنا کے متوقع مقابلے پر نظر یں

   


بیسل۔دفاعی چمپئن پی وی سندھو یہاں شروع ہوئے سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنمنٹ میں پوڈیم تک پہنچنے جبکہ سابق چمپئن سائنا نہوال فارم حاصل کرنے پر توجہ دیں گی۔ہندوستان کے مردسنگلز کھلاڑی سمیر ورما ، ایچ ایس پرنے اور کدامبی سریکانت نے بھی یہاں بالترتیب 2018 ، 2016 اور 2015 میں خطاب اپنے نام کیا تھا ، جبکہ بی سائی پرنیت گزشتہ سیزن میں رنر اپ تھے۔یہ چاروں کھلاڑی 140000 ڈالرکے انعامی ایونٹ میں اپنی گزشتہ کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔ یہ ٹورنمنٹ اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں کو دوبارہ شروع کرنے معاون ثابت ہوگا ۔اولمپک میں سلور میڈل حاصل کرنے والی سندھو نے یہاں سینٹ جیک بشیل مقام پر 2019 میں عالمی چمپئن شپ میںگولڈ میڈل جیتا تھا۔کورونا وبا سے پہلے یہ ان کا آخری خطاب تھا۔دوسری سیڈ یڈ سندھو کا مقابلہ پہلے راونڈ میں ترکی کے نیسلیہان ایگٹ سے ہوگا۔ان کی کوارٹر فائنل میں جانے کی راہ آسانی دکھائی دے رہی ہے لیکن ان کا مقابلہ پانچویں سیڈڈ تھائی لینڈ کی کھلاڑی بوسنان اونگرمرمنگفن سے ہوگا ، جن کے خلاف انہوں نے جنوری میں ٹیوٹا تھائی لینڈ اوپن میں آخری 8 میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ دو مرتبہ کی چمپئن سائنا بھی سندھو کے گروپ میں ہے اور سیمی فائنل میں یہ دونوں ہندوستانی کھلاڑی مدمقابل ہوسکتی ہیں تاہم سائنا کو اس سے پہلے کوریا کی چھٹی سیڈ یافتہ سیانگ جی ہیون اور چوتھی سیڈ یافتہ ڈنمارک کی میا بلچ فیلڈ کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔ لندن اولمپک کھیلوں میں برونز میڈل جیتنے والی سائنا کا مقابلہ پہلے راونڈ میں تھائی لینڈ ک پتایا پورن چویان سے ہوگا۔