نئی دہلی ۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کی کہ وہ سنٹرل وستا پراجیکٹ پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ سارا ملک کورونا بحران سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی نئی قیامگاہ کیلئے کروڑ ہا روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ یہ رقم کورونا سے نمٹنے طبی امداد پر خرچ کی جاسکتی تھی ۔ حکومت نے اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔ پرینکا نے ٹوئیٹ کیا کہ پراجیکٹ پر 20,000 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ان سے 62 کروڑ ویکسین ‘ 22 کروڑ انجکشن اور 3 کروڑ لیٹر آکسیجن سلینڈرس آسکتے تھے ۔ اس رقم سے 13 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ جیسے دواخانہ قائم کئے جاسکتے ہیں ۔