سنکرانتی پر خصوصی بسیں ‘آر ٹی سی کو 107 کروڑ کی آمدنی

   

حیدرآباد 18 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی کو سنکرانتی تہوار کے موقع پر بھاری منافع ہوا ہے ۔ آر ٹی سی نے سنکرانتی کیلئے 4,000 خصوصی بسیں چلائیں۔ مسافرین پر کوئی اضافی بوجھ عائد نہیں کیا گیا ۔ 55 لاکھ مسافرین کو سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے 107 کروڑ روپئے کا منافع کمایا گیا ۔ اس موقع پر آر ٹی سی کے صدر نشین باجی ریڈی گوردھن و مینیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے آر ٹی سی سے سفر کرنے والے مسافرین سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے مسافرین سے کہا کہ وہ آئندہ دنوں میں بھی آر ٹی سی بسوں سے سفر کو ترجیح دیں تاکہ کارپوریشن کو مزید ترقی دی جاسکے ۔ آر ٹی سی نے سنکرانتی کے پیش نظر 7 تا 14 جنوری مختلف مقامات کیلئے خصوصی بسیںچلائی تھیں جن سے کارپوریشن کو نفع حاصل ہوا۔