حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) نائب صدر نشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت سنگارینی کالریز کے خلاف سازش کررہی ہے تاکہ منافع بخش ادارہ کو اپنے قریبی کسی صنعت کار کے حوالے کیا جائے۔ ونود کمار نے کہا کہ مرکز نے جو سازش رچی ہے اسے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے سمجھ نہیں پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز چاہتا ہے کہ سنگارینی کالریز کی کانوں کو ہراج کے ذریعہ کارپوریٹ اداروں کے حوالے کیا جائے۔ مرکز قومی اداروں کے خانگیانے کی مہم پر گامزن ہے اور کئی ادارے ابھی تک خانگی شعبوں کے حوالے ہوچکے ہیں۔ ونود کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اگرچہ خانگیانے کی تردید کی ہے لیکن حکومت کے منصوبہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ خانگیانے کی صورت میں ہزاروں ملازمین روزگار سے محروم ہوسکتے ہیں۔ر