سنگاریڈی ۔28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی میں پرچہ نامزد کے داخل کرنے کے لیے پہلے دن امیدواروں کی جانب سے درخواستیں حاصل کرنے کے لیے ہجوم دیکھا گیا ریٹرننگ آفیسر بلدیہ کمشنر نے کہا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں 38 وارڈس کے لیے 13 کاؤنٹرز لگائے گئے ہیں صبح 10.30 بجے سے 5 بجے شام تک بلدیہ انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری شام 5 بجے تک ہے 31 جنوری صبح 11 بجے سے پرچہ نامزدگی کی جانچ کا اغاز کیا جائے گا نامزد کی مسترد ہونے کی صورت میں یکم فروری الیکشن اتھارٹی کے سامنے اپیل کی جا سکتی ہے اپیل کا فیصلہ دو فروری 3 فروری دوپہر تین بجے تک امیدوار اپنے نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جس کے بعد بلدیہ انتخابات کے وارڈ امیدوار فہرست جاری کی جائے گی 11 فروری صبح 7بجے سے شام 5بجے تک رائے دہی ہوگی دوبارہ رائے دہی کی ضرورت پڑنے پر 12 فروری کو رائے دہی کروائی جائے گی ووٹوں کی گنتی 13 فروری کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگی ضلع سنگاریڈی کی تمام میونسپلٹیوں میں وارڈ وائز اور پولنگ اسٹیشن وائز انتخابی فہرستوں کی تیاری اور میپنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتخابی حکام کے مطابق ووٹر فہرستوں کی حتمی اشاعت 16 جنوری 2026 کو تمام میونسپلٹیوں میں کر دی گئی ہے۔ضلع میں موجود 11 میونسپلٹیوں کے تحت کل 256 وارڈس ہیں۔ ان میونسپلٹیوں میں مجموعی طور پر 3,41,785 ووٹرز درج کیے گئے ہیں، جن میں 1,71,138 مرد ووٹرز، 1,70,628 خواتین ووٹرز اور 19 دیگر زمرے کے ووٹرز شامل ہیں۔انتخابی حکام نے بتایا کہ ووٹر فہرستوں کی تیاری شفاف طریقے سے مکمل کی گئی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ووٹر تفصیلات کی جانچ کر کے کسی بھی قسم کی خامی کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔