سنگاریڈی میں اندرا مہیلا شکتی تقریب ، وزیر صحت دامودر راج نرسمہا کی شرکت

   

سنگا ریڈی 23 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے سنگاریڈی ضلع کے حلقہ اندول میں اندرا مہیلا شکتی تقریب میں شرکت کی اندرا مہیلا شکتی اور سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہییانہیں اعتماد کے ساتھ ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے ان فتوحات کا مقصد خواتین کی طاقت کو پہچاننا ہے 33 اضلاع میں پہلا پٹرول پمپ سنگاریڈی ضلع میں قائم کیا گیا ریونت ریڈی کی حکومت خواتین کو کروڑ پتی بنانے کے مقصد سے کام کرتی ہے۔ مہالکشی اسکیم کے ذریعہ 200 کروڑ خواتین نے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کیا ہے خواتین کو مفت بس سفر کے ذریعے 6680 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے نرملا جگا ریڈی چیئرمین انڈسٹریز تیلنگانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو خود مختفی بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی اسکیمات کے ذریعے خواتین کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس موقع پر چندر شکر ایڈیشنل کلکٹر اور دیگر عہدے دار موجود تھے۔