سنگا ریڈی۔سنگا ریڈی میں عید جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر اہلسنت والجماعت سنگاریڈی کی جانب سے بعد نماز ظہر سنگا ریڈی کے نعل صاحب گڈہ فیضی چوک سے ایک زبردست میلاد ریالی نکالی گئی جس میںہزارہا فرزندان توحید نے شرکت کی۔ ریالی فیضی چوک سے شانتی نگر روڈ،کلواکنٹہ روڈ، نیو بس اسٹانڈ ، آئی ٹی آئی ، اوپر بازار، جمعہ مارکیٹ سے ہوتے ہوئے جامع مسجد پہنچ کر ریالی کا اختتام عمل میں آیا۔ ریالی میں علماء کرام، مشائخین عظام، سماجی، ملی، مذہبی اور سیاسی قائدین کے علاوہ نوجونان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔