حیدرآباد5نومبر(یواین آئی) سنگاریڈی میں سڑک حادثہ میں دو افراد جاں بحق اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ اتوار کی صبح پٹن چیروپولیس اسٹیشن کے تحت متنگی ٹول پلازہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ایک کار الٹ گئی۔اس حادثہ میں دوافراد جاں بحق اور تین افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔مہلوکین کی شناخت 20سالہ محمد لقمان اور21سالہ سیدماجد کے طورپر کی گئی ۔زخمیوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ان کو ایریااسپتال منتقل کیاگیاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسی اسپتال لے جایا گیا ۔ پٹن چیروپولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔