سنگاپور میں بھنگ کی اسمگلنگ پرہندوستانی شخص کو پھانسی

   

سنگاپور : سنگاپور نے ہند نڑاد اپنے ایک شہری کو ایک کلو گرام بھنگ اسمگل کرنے کی سازش کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔سنگاپور میں انسداد منشیات سے متعلق دنیا کے سخت ترین کے قوانین ہیں۔سنگاپور نے آج روز ایک شخص کو بھنگ کی غیر قانونی تجارت کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی۔ اس کے اہل خانہ کی جانب سے معافی کی درخواستیں دی گئی تھیں اور موت کی سزا کے خلاف انسانی حقوق کے کارکنوں نے احتجاج بھی کیا، تاہم اس کے باوجود پھانسی پر عمل کر دیا گیا۔منگل کے روز ہی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے سنگاپور سے اپیل کی تھی کہ وہ ایک کلو گرام کی بھنگ کی اسمگلنگ پر اپنی طے شدہ پھانسی کی سزا پر فوری طور پر نظر ثانی کرے۔تاہم سنگاپور کے ایک ادارے کے کارکن کرسٹن ہان نے تصدیق کی کہ پھانسی پر عمل ہو گیا ہے اور متاثرہ خاندان کو موت کا سرٹیفکیٹ بھی دے دیا گیا ہے۔46 سالہ تنگا راجو سپیاہ کو 2017 میں 1,017.9 گرام بھنگ ٹریفک کی سازش کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ بھنگ کی یہ مقدار سزائے موت کے لیے مقرر کردہ کم از کم مقدار سے دوگنا ہے۔