سنگاپور کے مومی مجسموں کے مشہور مادام تساد میں سری دیوی کے مجسمہ کی نقاب کشائی

,

   

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے مومی مجسمہ کی چہارشنبہ کے روز سنگا پور کے مادام تساد میوزیم میں نقاب کشائی عمل میں ائے گی

ممبئی۔ انجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس بات کی جانکاری فراہم کی کہ اور ساتھ میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیاکہ سری دیوی کا مومی مجسمپ کی تیاری ہورہی ہے۔

بونی نے ٹوئٹ کیاکہ”نہ صرف ہمارے دلوں میں بلکہ اپنے کروڑ ہاچاہنے والوں کے دل میں سری دیوی ہمیشہ زندہ ہے۔ بڑی بے چینی سے مادام تساد میں ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کا انتظار کررہاہوں جو سنگاپو رمیں 4ستمبر کے روز ہوگی“۔

مادام تساد نے سری دیوی کا مجسمہ شامل کرنے کافیصلہ کیاتاکہ13اگست کے روز ان کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج پیش کرسکیں۔

شادی کی کے گھریلو تقریب کے دوران 24فبروری کے روز سری دیوی دبئی میں فوت ہوگئی تھیں۔

انہیں اپنے افسانوی کردار کی وجہہ سے ہمیشہ یاد کیاجائے گا جو فلم چاندنی‘ لمحہ‘ مسٹر انڈیا‘ چالباز‘ ناگن‘ صدمہ او رانگل ونگلش میں ادا کیاتھا۔

مذکورہ اداکارہ نے تامل‘ تلگو‘ ہندی ملیالم اور کانڈی فلموں میں بھی شاندار رول ادا کیاہے۔

ان کی آخری فلم مام تھی جس کے انہیں بہترین اداکاری کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا