سوئیڈن میں بھیڑیوںکا شکار کرنے کی اجازت

   

اسٹاک ہوم : سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے ملک میں موجود بھیڑیوں میں سے 10 فیصد کو مارنے کی اجازت دے دی۔2010 سے سویڈن میں شکار کو لائسنس کے کوٹہ کی بنیاد پر قانونی حیثیت دی گئی ہے، جس پر ماحولیاتی ماہرین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ماحولیاتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور انہوں نے یورپی کمیشن سے اس کے خلاف شکایات درج کروائی ہیں۔ یورپی کمیشن نے سوئیڈن کی پالیسیوں کا جائزہ لینے کااشارہ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1970 کی دہائی میں تقریباً معدوم ہو جانے کے بعد بھیڑیے یورپی یونین کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے کی جانے والی قانون سازی کی بدولت شمالی یورپ میں واپس آئے تھے۔ لیکن اب سوئیڈن کی حکومت نے دیہی باشندوں اور مویشی پالنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر 375 بھیڑیوں میں سے 30 کے شکار کی اجازت دی ہے۔