نئی دہلی۔ بی سی سی ائی صدر سوارو گنگولی نے ہفتہ کے روز ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کی تعریف کی اور والد کے انتقال کی خبر سننے کے بعد بھی آسڑیلیا میں رکنے کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔
جمعہ کے روزسراج کے والد کا انتقال ہوگیا تھا مگر تیز گیند باز جو کے اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے ہیں نے گھر واپس نہ لوٹنے اور آسڑیلیاء میں رہنے کا فیصلہ کیاتھا۔ بی سی سی ائی کے صدر کو سراج سے آسڑیلیائی دورے میں کامیابی کی بھی امید ہے۔
گنگولی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ”اس نقصان سے باہر نکلنے میں محمد سراج کے پاس کافی حوصلہ ہے‘ اس دورے میں ان کی کامیابی کے لئے بے شمار نیک تمنائیں‘ شاندار کردار“۔
سراج کے والد کی 53سال کی عمر میں موت ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے لئے سراج نے ایک او ڈی ائی اور تین ٹی 20انٹرنیشنل کھیلیں ہیں۔ حال ہی میں مذکورہ 26سالہ نوجان نے انڈین پریمیر لیگ میں آر سی بی کے لئے کھیلا ہے۔
ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم کے لئے سراج نے نو میاچوں میں 11وکٹیں لی ہیں۔ عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر نافد پرٹوکال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سڈنی میں ٹریننگ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کا دستہ فی الحا ل14دنوں کی قرنطین میں ہے۔
ہندوستان اور آسڑیلیا کے دوران اس سیریز میں تین او ڈی ائی‘ تین ٹی 20اور چار ٹسٹ کھیلے جائیں گے۔
پہلا ایک روزہ میاچ سڈنی کرکٹ گروانڈ پر 27نومبر کے روز کھیلا جائے گا