وجے واڑہ ، 30 اپریل (یواین آئی) آندھرا پردیش کے گورنر وشو بھوشن ہری چندن ، وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما این چندرابابو نائیڈو نے سابق اٹارنی جنرل اور ممتاز قانون داں سولی سوراب جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر ہری چندن نے سابق اٹارنی جنرل سولی سوراب جی کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ، مسٹر سوراب جی کورونا وائرس سے متاثر تھے اور دہلی میں زیر علاج تھے ۔ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔گورنر نے کہا کہ مسٹر سوراب جی کو اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ان کی قربانی کے اعتراف میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر ریڈی نے سابق اٹارنی جنرل سوراب جی کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وکالت کا انسانی حقوق کے تحفظ پر گہرا اثر پڑا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ مسٹر سوراب جی نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی افسر کے طور پر کمیشن میں خصوصی آنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔انہیں ملک کا سب سے بڑی شہری ایوارڈ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ مسٹر ریڈی نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے بھی مسٹر سوراب جی کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت پیش کیا۔