سوریہ پیٹ میں 15 تا 31 اکٹوبر آرمی رکروٹمنٹ ریالی

   

حیدرآباد 11 اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انڈین آرمی کی جانب سے آرمی رکروٹمنٹ آفس سکندرآباد کے تحت تلنگانہ کے تمام اضلاع سے اگنی ویر جنرل ڈیوٹی ، اگنی ویر ٹکنیکل ، اگنی ویرکلرک / اسٹور کیپر ٹکنیکل ، اگنی ویر ٹریڈ سمین 10th کامیاب اور اگنی ویر ٹریڈ سمین 8th کامیاب زمروں میں فوج میں بھرتی کیلئے اگنی ویر اسکیم کے تحت رکروٹمنٹ ریالی 15 تا 31 اکٹوبر سری وینکٹیشورا ڈگری کالج گراونڈ ، سوریہ پیٹ ( تلنگانہ ) پر منعقد کی جائیگی ۔ اگنی ویر رکروٹمنٹ ریالی کیلئے درخواست گذار امیدواروں کو joinindianarmy.nic.in پر اپ لوڈ ریالی نوٹیفیکیشن کے پیراگراف 23 کے مطابق دستاویزات لانا ہوگا ۔ دستاویزات کے فارمٹس بھی اعلامیہ میں دئیے گئے ہیں ۔ مکمل دستاویزات کے بغیر اور غلط فارمٹ ( بالخصوص حلف نامہ ) کے ساتھ اس ریالی میں رپورٹ کرنے والے کسی بھی امیدوار کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ڈیفنس ونگ حیدرآباد کے سینئیر عہدیدار نے یہ بات کہی ۔