سوزی وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر

   

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں۔67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء￿ دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں۔