سوشیل میڈیا پر چارمینار کو بم سے اڑانے کی افواہ

   


ساؤتھ زون پولیس کی تردید۔ کوئی فون کال نہیںملا ۔ معمولی کی تلاشی
حیدرآباد ۔ 21 نومبر ( سیاست نیوز) تاریخی چارمینار کو بم سے اڑانے کی اطلاع محض افواہ ثابت ہوئی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل خبر کا پولیس نے سخت نوٹ لیا اور بم کی اطلاع کو مسترد کردیا ۔ آج صبح سے سوشل میڈیا میں اس بات کی افواہ گشت کررہی تھی کہ چارمینار کے دامن میں بم رکھا گیا ہے ۔ ایک اجنبی کی جانب سے پولیس کو اطلاع دینے کا دعوی بھی کیا گیا اور یہ افواہ شہریو ں میں تشویش کا سبب بن گئی ۔ ساؤتھ زون پولیس نے اس اطلاع کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ تلاشی کے طور پر چارمینار کے دامن میں بم اسکواڈ کے ذریعہ تلاشی جاری تھی اور کسی نے اس تلاشی کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا اور من گھڑت کہانی بناکر افواہ پھیلا دی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ اطلاع جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا کے ذریعہ وائرل ہوگئی جو شہریوں میں خوف و دہشت کا سبب بن گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس کو بم کے تعلق سے کوئی فون کال یا اطلاع موصول نہیں ہوئی یہ محض افواہ ہے ۔ حالانکہ عام طو رپر جس طرح وقفہ وقفہ تلاشی جاری رہتی ہے اس کے طور پر چارمینار کے دامن میں تلاشی لی گئی ۔ ع