حیدرآباد۔ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن میں تعلیمی سال 2021-22 میں انٹرمیڈیٹ سال اول ( آرٹس ‘ سائینس اور ووکیشنل ) داخلوں کیلئے تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل جونئیر کالجس کامن انٹرنس ٹسٹ 2021 جو 4 اپریل کو منعقد ہونے والا تھا کورونا وباء کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائیٹی نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت کے احکام کے مطابق اس انٹرنس امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ انٹرنس امتحان کی نئی تواریخ کا بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔