نئی دہلی: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ریاست میں اقتدار میں واپسی کے بعد کل سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام پارٹیاں ایک ہو گئی ہیں۔ یہاں نتیش کمار نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی اور عظیم اتحاد کے ساتھ دوبارہ حکومت بنائی۔بہار میں بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیاں ایک ہیں، اب پورے ملک میں ہوں گی۔ لوگ بے روزگاری، مہنگائی اور مذہبی جھگڑوں سے تنگ آچکے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر مستقبل کی حکمت عملی بنائیں۔