سونیا گاندھی کانگریس پارلیمانی بورڈ کی لیڈر منتخب۔ بی جے پی کو ہرانے کے لئے ہم 52 لوگ ہی کافی :راہل گاندھی

,

   

ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی سربراہ سونیا گاندھی کو ہفتے کے روز کانگریس پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والانے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کی پارلیمنٹ میں ہونے والی میٹنگ کے دوران سونیا گاندھی کوعام اتفاق رائے سے کانگریس پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ خیال رہے کہ سونیا گاندھی 16ویں لوک سبھا میں بھی پارلیمانی بورڈ کی لیڈر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے ملک کے 12.25 کروڑ رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانگریس پر اعتماد کیا۔

پارلیمانی پارٹی کی اس میٹنگ میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، آنند شرما اور غلام نبی آزاد سمیت کئی لیڈران موجود رہے۔ کانگریس کو اس الیکشن میں کل 52 سیٹیں ملی ہیں جس کی وجہ سے ایوان میں اس کے لیڈر کو اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری ایک بار پھر نہیں ملے گی۔

پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے سبھی رائے دہندگان اور کانگریس پارٹی کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ’’ آپ میں سے ہر کانگریس رکن کو آئین کے لئے لڑنا ہے۔ بی جے پی کو ہرانے کے لئے ہم 52 لوگ ہی کافی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ ہم 52ارکان پارلیمنٹ ہیں، میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ یہ 52 ارکان پارلیمنٹ ہر ایک انچ بی جے پی کے خلاف لڑیں گے