شملہ۔8؍جون (ایجنسیز ) کانگریس قائد سونیا گاندھی کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر ہفتہ کو اندرا گاندھی میڈیکل کالج، ہاسپٹل شملہ لیجایا گیا۔78 سالہ سونیا گاندھی اپنی دختر پرینکا گاندھی کے ساتھ شملہ کو شخصی دورہ پر آئی ہوئی تھیں اور انہوں نے یہاں بعض ٹسٹس کروائے۔یہ بات آئی جی ایم سی کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امان نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کا بلڈپریشر زیادہ ہوگیاتھا تاہم عام حالت معمول پر ہے۔یہ معمول کا چیک اپ ہے اور اب وہ گھر واپس ہوگئی ہیں۔