نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جنم اشٹمی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو بھگوان کرشن کی تعلیمات اور خوبیوں کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا چاہئے۔ اپنے پیغام میں سونیا گاندھی نے کہا کہ جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ آئیے ، جنم اشٹمی کے پرمسرت دن، بھگوان کرشن کی عظیم تعلیمات کو یاد کریں، جو صدیوں سے ہمارے لیے نیکی کے راستے پر چلنے کے لیے تحریک کا ذریعہ رہی ہیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ تمام ہم وطنوں کو جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے ، میری خواہش ہے کہ بھگوان کرشن کی مہربانی سب پر قائم رہے۔ پرینکا گاندھی نے بھجن کی لائنوں کے ساتھ بھگوان کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی۔ شری کرشن گووند ہرے مراری، اے ناتھ نارائن واسودیو۔شری کرشن جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔