سونے کی قیمتیں 2026 میں5 ہزار ڈالر تک پہنچنے کا امکان

   

نئی دہلی، 25 نومبر (آئی اے این ایس): بینک آف امریکہ نے پیشقیاسی کی ہے کہ 2026 میں سونا اوسطاً 4,538 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتا ہے اور مضبوط معاشی عوامل کی صورت میں اس کی قیمت 5,000 ڈالر تک جا سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 4,175 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ہندوستان میں 24 قیراط سونا 10 گرام کی قیمت 1,25,342 روپے ہوگیا۔ بینک آف امریکہ کے مطابق بلند سرکاری قرض، مسلسل مہنگائی، کم شرح سود اور امریکی معاشی پالیسیوں کا دباؤ سونے کی قیمتوں کو مزید اوپر لے جا سکتا ہے۔ تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کا سخت مؤقف قیمتوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ دسمبر میں شرح سود میں کمی کے امکانات ہیں۔