سونے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں میں جھڑپیں تقریبا 100 افراد ہلاک

   

کوری بوگودی : افریقی ملک چاڈ میں گزشتہ ہفتے سونے کے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تقریبا ایک سو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ چاڈ کے وزیردفاع داؤد یحییٰ ابرایم کے مطابق یہ جھڑپیں لیبیا کی سرحد کے قریب واقع کوری بوگودی کے علاقے میں ہوئیں، جہاں سونے کی کانوں میں غیرسرکاری طور پر کان کنی کی جاتی ہے۔ 10 سال قبل اس علاقے میں سونے کی دریافت کے بعد مختلف علاقوں سے کان کنوں نے یہاں آنا شروع کر دیا تھا، جس کے بعد وہاں اکثر تناؤ کی سی صورتحال رہتی ہے۔ حکومت نے متاثرہ علاقے میں کان کنی کے تمام غیرسرکاری منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔