سوپر 30کے بانی انند کمار دوبئی میں عالمی روداری پر کریں گے خطاب

,

   

پٹنہ۔سوپر 30سے مشہور ریاضی داں آنند کمار کو دوبئی میں 13نومبر کے روز منعقد ہونے والے دوروزہ ’عالمی روداری سمٹ‘ میں خطاب کے لئے مدعو کیاگیاہے۔

مذکورہ سمٹ عالمی ادارے برائے روداری کی پہل ہے جو یواے ای کے وزیراعظم اور حکمران محمد بن راشد المختوم کی عالمی مہم ہے۔

سوپر 30کے حقیقی ہیرو آنند کمارکا سرسری اگر جائزہ لینا ہے تو بہار ائی ائی ٹی کے کوچ جس کا کردار ریتک روشن نے وکاس بہل کی بائیو پک میں نے نبھایاتھا اسکو ضرور دیکھیں۔

کمار نے اپنے بیان میں کہاکہ ”یہ میرے لئے فخر بات ہے کہ مجھے حکومت کے قائدین کے اجتماع والی سمٹ میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے‘ جس میں عوامی اور خانگی شعبوں کی اہم شخصیتیں‘ امن کی برقراری کو یقینی بنانے والے سفیروں اور دنیا بھر میں تبدیلی لانے والے بھی شامل ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”روداری دنیا میں آج کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس کو خوش رکھا جاسکے۔

اس کے بغیر ہماری ترقی بکھر جائے گی اور روداری بھی اس وقت ہی ائے جب معاشرے میں تعلیم عام ہوگی اور پھر ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھا جائے گا“۔

اداکارریتک روشن کی اداکاری پر مشتمل بائیوپک حال میں ہی اسکرین پر پیش کی گئی تھی جو کمار کی زندگی اورکامیابی پر مشتمل ہے۔

آنند کو اپنے سوپر کوچنگ ادارے کے ذریعہ غربت کو ختم کے لئے تعلیم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والی سماجی تبدیلی کی کوششوں کی وجہہ سے سمٹ میں خطاب کرنے والے مقررین میں شامل کیاگیاہے۔

مذکورہ سنٹر جس کو ماہر ریاضی چلاتے ہیں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے قابل طلبہ کوہندوستان کے اہم ائی ائی ٹی مراکز میں داخلے دلانے کے لئے مفت رہائشی کوچنگ فراہم کرتا ہے۔

دودہوں قبل ادارے کے قائم کے بعد سے اب تک سینکڑوں کے ائی ائی ٹی میں داخلوں کا مذکورہ خیراتی ادارے کی جانب سے دعوی بھی کیاجارہا ہے۔

قبل ازایں کمار کو ہارورڈ‘ اسٹنفورڈ‘ ایم ائی ٹی اور دیگر مقامات پر ان کی کامیابی کے سفر پر بات کرنے کے لئے مدعو کیاگیاہے۔

مذکورہ سوپر30کے بانی نے کہاکہ اس کانفرنس کا مرکز توجہہ تعلیم اور جانکاری کی تبادلے کو تنوع اور روداری میں فروغ کی مہم کے طور پر طاقتور ہتھیار بنایاجاسکتا ہے