خرطوم: سوڈان میں جنگ بندی کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مصر کے ایک سفارتکار بھی لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ میڈیاکے مطابق مصری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہیکہ سوڈان کے دارالحکومت میں واقع سفارت خانے میں تعینات مصر کے معاون انتظامی اتاشی ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔محمد الغروی جنگ کے باعث سوڈان میں پھنسے مصری شہریوں کے انخلا کے دورانگولی لگنے سے ہلاک ہوئے، جب وہ سفارتخانے کی جانب جا رہے تھے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہیکہ امریکہ اور سعودی عرب کی معاونت سے سوڈان میں متحارب فریق پیر کو آئندہ 72 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجہ میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین 72 گھنٹوں کی جنگ بندی طے پاگئی۔