خرطوم: سوڈانی فوج کے سربراہ تقریب کے دوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے جنرل عبدالفتح برہان کے ڈرون حملے میں بال بال بچنے کی تصدیق کی ہے۔سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل فتح بھی موجود تھے جو حملے میں بال بال بچ گئے۔فوجی ترجمان نے بتایا کہ ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے۔فوجی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ پیرا ملٹری ریپڈ فورس (آر ایس ایف) گزشتہ 16 ماہ سے ملک پر کنٹرول کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو کچل دیں گے۔