سویڈش وزیرخارجہ کے ناٹو کی رکنیت کی درخواست پر دستخط

   

اسٹاک ہوم : سویڈش وزیرخارجہ این لِنڈے نے اپنے ملک کی مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کی رکنیت کے لیے درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سویڈن کی رکنیت کی درخواست پر باقاعدہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔ سویڈن کی یہ درخواست اب ناٹو سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کو بھیجی جائے گی۔ لِنڈے نے بتایا کہ فن لینڈ بھی باقاعدہ طور پر اس درخواست پر دستخط کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ ماضی میں غیرجانب دار ممالک رہے ہیں، تاہم یوکرین پر روسی حملے کے بعد ان دونوں ممالک نے ناٹو میں شمولیت کا اشارہ دیا تھا۔ یہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر مغربی دفاعی اتحاد کی رکنیت کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔