سٹیزن شپ بل ۔ اب شمال مشرق میں یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ کا اعلان

,

   

قانون کی مخالفت میں تیس تنظیمیں سڑک پر اتر کر احتجاج کیا

گوہاٹی۔شہرت( ترمیم) قانون کے خلاف چہارشنبہ کے روز شما ل مشر ق کی مختلف مقامات پر تیس سے زائد تنظیموں سے جڑے ہزاروں لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر اترے۔وہیں تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیاہے۔

میزروم کے ساتھ ضلع کلکٹرس اور پچاس سے زائد مقامات پر احتجاجیوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور یونین ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ کے علامتی پتلے نذر آتش کئے۔

ہاتھوں میں پلے کارڈس لئے نعرے لگاتے ہوئے احتجاجیوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور ہوم منسٹر راجناتھ کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔

مقامی طلبہ تنظیموں نے اس احتجاجی دھرنا کا انعقاد عمل میں لایاتھا۔وہیں گوہاٹی میں ال آسام اسٹوڈنٹ یونین کے زیراہتمام احتجاجی پروگرام منعقد کیاگیا۔

تنظیموں کے اہم اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہاگیا کہ سبھی سرکاری ملازمین ‘ طلبہ اور عام لوگ یوم جمہوریہ پر منعقدپروگرام سے دور رہیں گے۔

عوامی تنظیموں نے بھی مجوزہ یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ کے اعلان کو اپنی حمایت کا اظہار کیا۔