سپریم کورٹ منی لانڈرنگ معاملے میں صحافی رانا ایو ب کی طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت

,

   

گرور نے کہاکہ غازی آباد میں ایک خصوصی عدالت نے 27جنوری کے لئے ایوب کو ایک سمن جاری کیاہے او راس کے بعد عجلت میں معاملہ کو فہرست کیاگیاہے۔


نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز صحافی رانا ایوب کی درخواست پر سماعت کی جس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ ان کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس میں غازی آبادکی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے ذریعہ انہیں جاری کردہ سمن کوچیلنج کیاگیاہے۔

عدالت عظمیٰ کی ویب سائیڈ پر پیش کی گئی فہرست کے بموجب ایوب کی درخواست جسٹس وی راما سبرامنیم اور جے بی پردی والا کی بنچ پر پیش کی گئی ہے۔

اس سے قبل 17جنوری کو ایک سی جے ائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ نے وکیل وریندر گرور جو ایوب کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے تھے کی جانب سے استدلال پیش کرے کے بعد نوٹ لیتے ہوئے صحافی کی درخواست پر جلد از جلد سنوائی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

گرور نے کہاکہ غازی آباد میں ایک خصوصی عدالت نے 27جنوری کے لئے ایوب کو ایک سمن جاری کیاہے او راس کے بعد عجلت میں معاملہ کو فہرست کیاگیاہے۔

اپنی تحریری درخواست میں ایوب کی غازی آباد میں ای ڈی کی شروع کی گئی کاروائی کو ختم کرنے کی مانگ کی ہے اور دائرے اختیارکی کمی کا حوالہ دیا کیونکہ ممبئی میں منی لانڈرنگ کا معاملہ پیش آیاتھا۔

پچھلے سال 29نومبر کے روز مذکورہ غازی آباد میں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے ای ڈی کی جانب سے استغاثہ کی شکایت پر ذاتی طور پر توجہہ لیا اورایوب کوسمن جاری کیاتھا۔