سپریم کورٹ نے خارج کی انل دیشمکھ کی عرضی،کہا:الزامات سنگین ہیں،آزادانہ جانچ ضروری

,

   

سابق وزیر داخلہ مہاراشٹر انل دیشمکھ اور مہاراشٹر حکومت کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔اس عرضی میں سرکار اور سابق وزیر نے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔گزشتہ دنوں بامبے ہائی کورٹ نے سابق وزیر پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے خلاف سی بی آئی جانچ کے حکم دیا تھے۔دیشمکھ پر ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ نے بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔ہائی کورٹ سے سی بی آئی جانچ کے حکم کے بعد سپریم کورٹ پہنچے انل دیشمکھ اور مہاراشٹر سرکار کو راحت نہیں ملی ہے۔ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ عدالت سابق وزیر داخلہ کو موقع دئے بغیر ان کے خلاف جانچ کا حکم نہیں دے سکتی۔اس سے پہلے دیشمکھ نے کہا تھا کہ اگر وزیر اعلی چاہیں تو جانچ کا حکم دیدیں،میں اس کا خیرمقدم کروں گا۔