سپریم کورٹ کے 4 ججس ، 5 فیصد عملہ کورونا پازیٹیو

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ کے 4 ججس اور تقریباً 5 فیصد عملہ کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ بات بتائی۔ نئی دہلی میں کورونا کے کیسیس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اسی دوران سپریم کورٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے 32 کے منجملہ 4 ججس اور 3000 افراد پر مشتمل عملے کے 150 افراد اس وقت وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔