چینائی ۔15؍مئی (ایجنسیز) ٹاملناڈوحکومت اور گورنر کی جنگ نئی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دیے گئے فیصلے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوال اٹھا دیے ہیںاور اب چیف منسٹر ٹاملناڈوایم کے اسٹالن نے ’سپریم فیصلہ‘ پر سوال اٹھائے جانے کو لے کر ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوںٰ نے کہا ہے کہ ’’میں مرکزی حکومت کے صدر سے متعلق معاملے کی سخت مذمت کرتا ہوں جو عزت مآب سپریم کورٹ کے ذریعہ طے کردہ آئینی حالت کو الٹنے کی کوشش ہے۔اسٹالن نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹاملناڈو بمقابلہ گورنر معاملے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دیے گئے فیصلے کو مرکزی حکومت پلٹنا چاہتی ہے۔ اس سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ تمل ناڈو کے گورنر نے بی جے پی کے اشارے پر کام کیا اور لوگوں کے مینڈیٹ کو کمتر کیا۔