نئی دہلی۔ افسانوی کرکٹر سچن تنڈولکر کو کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے‘ فیملی کے قریبی ذرائع کے بموجب وہ گھر میں ائسولیشن میں رہ رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں کویڈ کی زد میں آنے والے بڑے ناموں میں سے ایک نام تنڈولکر کا ہے۔
ہفتہ کے روز پی ٹی ائی کو فیملی کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ”سچن کو اپنی جانچ کرائی اور رپورٹ میں انہیں منفی پایاگیاہے۔
انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور ضروری پروٹوکالس پر وہ کاربند ہیں“۔
جمعہ کے روز36000مثبت معاملات کے ساتھ مہارشٹرا اور ممبئی میں کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
تنڈولکر نے حال ہی میں رائے پور میں روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز چیالنج ویٹرن ٹورنمنٹ میں حصہ لیاتھا