سڑکوں پر چلنے کی پابندی محبوبہ مفتی کی غلط حکمرانی اور کے ماضی کے غلط ارادوں کا نتیجہ ہے : عمر عبداللہ

,

   

Ferty9 Clinic

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں سڑکوں پر چلنے کی پابندی ماضی میں محبوبہ مفتی کے غلط رویوں اور ارادوں کا نتیجہ ہے ،پی ڈی پی اور بی جے پی کی چار سالہ اشتراک اور انکی مخلوط حکومت نے جموں کشمیر کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ملا ،اس حد تک اس ریاست کا بیڑا غرق ہوگیا کہ ہمیں خود اپنی سڑکوں پر چلنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔اب بارہمولہ سے ادھم پور تک شاہ راہ ہفتہ میں دو دن بند رہے گی ،اور عام لوگوں کے چلنے پر بھی پابندی ہوگی اور یہ سب محبوبہ مفتی کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے ۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار کل جمعرات کو بارہمولہ کے ایک جلسہ میں اپنے ورکرس کو مخاطب کرکے کیا ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بہت مشکل سے 2014ء تک ہم نے ریاست کو ہم نے ایک مقام تک پہونچایا تھا ،جہاں امن و امان ترقی اور خوشحالی کا دور ودورہ تھا ۔مگر 2015ء سے جب پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت آئی تو ان سب چیزوں پر پانی پہیر گیا ،اور سب کچھ تباہ ہوگیا جو ایک نہ مٹھنے والی حقیقت ہے ۔
(سیاست نیوز)