پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ، وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد ۔17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون میں محکمہ جات عمارات و شوارع اور پنچایت راج کے وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ریاست میں سڑکوں کی صورتحال ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، نظم و نسق کو عوام تک پہنچانے کی مساعی اور دونوں محکمہ جات کی اسکیمات پر عمل آوری پر تفصیلات حاصل کی گئیں۔ وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی ، وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ ، وزیر آبکاری سرینواس گوڑ، صدرنشین رعیتو بندھو سمیتی پی راجیشور ریڈی ، ارکان اسمبلی جیون ریڈی ، بی سمن ، پائلٹ روہت ریڈی ، ڈی ناگیندر ، ایم ہنمنت راؤ ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری نرسنگ راؤ ، چیف منسٹر کے سکریٹری بھوپال ریڈی ، سمیتا سبھروال ، سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ اور دونوں محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر اور پنچایت راج اداروں کی ترقی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں محکمہ جات کو چاہئے کہ بہتر تال میل کے ذریعہ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ر