حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے سکندرآباد کنٹونمنٹ کے جی ایچ ایم سی میں انضمام پر عوامی رائے طلب کی اور ساتھ ہی ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تجویز سے مکمل اتفاق کرتے ہیں ۔ کے ٹی آر نے اس مسئلہ پر ٹوئیٹر پر اپنی اپنی رائے پیش کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہے اور اس علاقہ کو لمبے عرصہ سے جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ مگر یہ ریاستی حکومت کے اختیار میں نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت کو اس کا فیصلہ کرنا ہے ۔ اس کے لیے مرکزی حکومت نے نئی قانون سازی کی ہے ۔ ۔N