سکندرآباد ۔ تروپتی کے درمیان دیوالی اسپیشل ٹرینس

   


حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : (سیاست نیوز) : دیوالی کے دوران مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے 23 اور 24 اکٹوبر کو سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان اسپیشل ٹرینس چلائی جائیں گی ۔ چنانچہ تروپتی ۔ سکندرآباد (نمبر 07481 ) 23 اکٹوبر کو شام 7-50 بجے تروپتی سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 8-50 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ سکندرآباد ۔ تروپتی ( نمبر 07482 ) 24 اکٹوبر کو سکندرآباد سے رات 9-05 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 8-10 بجے تروپتی پہنچے گی ۔ یہ ٹرینس دونوں سمتوں میں رینی گنٹہ ، گڈور ، نیلور ، انگول ، چرالہ ، ٹینالی ، وجئے واڑہ ، مدھیرا ، کھمم ، درناکل ، محبوب آباد ، ورنگل ، قاضی پیٹ اور جنگاؤں اسٹیشنس پر توقف کریں گی ۔۔