سہرسہ ۔ کٹرا کے مابین اسپیشل ٹرین چلائی جائیگی

   

سمستی پور 3اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) نوراتر کے موقع پر انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لمیٹیڈ( آئی آر سی ٹی سی )نے ویشنو دیوی جانے والے مسافروں کو بڑی سوغات دیتے ہوئے درشن یاترا کیلئے سہرسہ سے کٹرا کے درمیان خصوصی آستھا سرکٹ اسپیشل ٹرین چلائے گی ۔آرئی آر سی ٹی سی کے کے ریجنل منیجر راکیش کمار نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ای سی آر کے سمستی پور ڈویژن میں پہلی بار اس طرح کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ خصوصی ٹرین 15 اکتوبر کو سہرسہ ریلوے اسٹیشن سے کٹرا کیلئے کھلے گی جو کھگڑیا ، برونی ،سمستی پور ، دربھنگہ ، مظفر پور ، پاٹلی پترا ، بکسر اور اتر پردیش کے پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیشن ہوتے ہوئے کٹرا اسٹیشن پہنچے گی ۔مسٹر کمار نے بتایاکہ ویشنو دیوی کا درشن کرانے کے بعد ہری دوار کے ہرکی پوڑی میںگنگا آرتی اور رام جھولا سمیت دیگر مقامات دورہ کراتے ہوئے یہ ٹرین 22 اکتوبر کو واپس سہرسہ اسٹیشن پہنچے گی۔