سی اے اے تنازعہ ،چندی گڑھ میں احتجاج

   

چندی گڑھ ۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) چندی گڑھ میں بھی متنازعہ شہریت قانون کے خلاف سینکڑوں افراد بشمول طلبہ نے احتجاجی مارچ نکالے اور شہریت ایکٹ کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ یہ احتجاجی سیکٹر20کی مسجد کے پاس جمع ہوئے اور وہاں سے جلوس کی شکل میں احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے چندی گڑھ اور پنجاب گورنر وی پی سنگھ بدنور کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے شہریت ایکٹ اور این آر سی کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ احتجاجیوں نے جامعہ ملیہ میں پولیس کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف بھی اپنی برہمی ظاہر کی۔