سی بی آئی اور ای ڈی سربراہوں کی میعاد میں اضافہ

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ڈائرکٹرس کی میعاد میں 5 سال تک اضافہ کیلئے دو آرڈیننس آج جاری کئے ہیں ۔ اس وقت دونوں مرکزی ایجنسیوں کے سربراہوں کی میعاد دو سال ہے۔ اس سلسلہ میں سنٹرل ویجلنس کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء اور دہلی اسپیشل پولیس اسٹابلشمنٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء لایا گیا ہے۔ ان کی میعاد مکمل ہونے تک انہیں ہٹایا نہیں جاسکتا جبکہ مرکزی حکومت ان کی میعاد میں توسیع کرسکتی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق پہلے ان کا دو سال کیلئے تقرر کیا جائے گا جس میں تین سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ پانچ سال کے بعد توسیع نہیں ہوگی۔